اردو

urdu

ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2022 کووڈ کی وجہ سے کرو یا مرو مقابلے سے زمپا باہر - آسٹریلیا کے لیے کرو یا مرو کے میچ

آسٹریلیا کے معروف لیگ اسپن گیند باز ایڈم زمپا کورونا انفیکشن کی وجہ سے منگل کو سری لنکا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ سے باہر ہوگئے۔ Australias Adam Zampa Tests Positive for Covid 19

کووڈ کی وجہ سے کرو یا مرو مقابلے سے زمپا باہر
کووڈ کی وجہ سے کرو یا مرو مقابلے سے زمپا باہر

By

Published : Oct 25, 2022, 7:27 PM IST

پرتھ: آسٹریلیا کے لیے کرو یا مرو کے میچ میں آل راؤنڈر ایشٹن آگر کی جگہ زمپا کو شامل کیا گیا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے پہلے دن کہا تھا کہ زمپا کورونا سے متاثر ہے لیکن اس میں صرف معمولی علامات ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے موجودہ قوانین کے مطابق زمپا کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود یہ میچ کھیل سکتے تھے۔

اس سے قبل آئرلینڈ کے جارج ڈوکریل نے کووڈ سے متاثر ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف پہلے راؤنڈ کے میچ میں حصہ لیا تھا۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ڈوکریل اپنے ساتھیوں سے میچوں اور پریکٹس کے لیے الگ سفر کرتے تھے۔ Australias Adam Zampa Tests Positive for Covid 19

یہ بھی پڑھیں : West Indies Head Coach ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سیمنز اپنے عہدے سے مستعفی

ABOUT THE AUTHOR

...view details