سڈنی: سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان پر آٹھ وکٹوں کی شاندار جیت کے بعد آسٹریلیائی ٹیم نے بھارت کو پیچھے چھوڑ کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کے پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔
پیٹ کمنز کی ٹیم نے 2023 میں دو اہم آئی سی سی ٹائٹل جیتے تھے، جن میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور آئی سی سی مینز کرکٹ ونڈے ورلڈ کپ شامل تھا۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نئے سال کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف آٹھ وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی اور سیریز 3-0 سے جیت لی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں سرفہرست پہنچ گئی۔