اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 پاکستان نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

ایشیا کپ 2022 کے سُپر فور میچ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ۔ بھارت نے اچھی بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو 182 رنز کا ہدف دیا۔ Asia Cup 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 4, 2022, 10:05 PM IST

Updated : Sep 5, 2022, 12:16 AM IST

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 182 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے پانچ وکٹیں باقی رہ کر حاصل کر لیا

ایشیا کپ میں آج دنیائے کرکٹ کا سب سے ہائی وولٹیج میں کھیلا گیا ۔ یہ میچ بھارت اور اس کے روایتی حریف پاکستان کے درمیان دُبئی میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں پاکستان نے بھارت کو 182 رنز پر ہی روک دیا۔ Asia Cup 2022

ایشیا کپ 2022 میں بھارت اور پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں، اس میچ میں پاکستان پچھلی شکست کا بدلہ لینے کی پوری کوشش کرے گا جبکہ بھارت اپنے پڑوسی حریفوں کے ساتھ جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کرے گا۔

ٹاس کے بعد روہت شرما نے کہا کہ میں نے پہلے گیند بازی کرنے کا سوچا تھا لیکن ہم ٹاس ہار گئے لیکن اب ہمیں اس پچ پر آزادانہ طور پر کھیلنے اور اچھے اسکور کا اندازہ لگانے کی ضرورت ہے۔ اس فارمیٹ میں مومینٹم شمار ہوتا ہے۔ روہت نے کہا کہ پلیئنگ الیون کا انتخاب کرنا سر درد تھا - ہاردک کی واپسی ہوئی، دیپک ہڈا اور روی بشنوئی کو بھی اس میچ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رویندر جڈیجہ زخمی ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے بقیہ تمام میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اوس ایک عنصر ہو سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم پہلے بولنگ کر رہے ہیں۔ بھارت کے خلاف پچھلے میچ میں ہم بہت پازیٹیو تھے۔ پیغام مثبت انداز میں کھیلنے کا ہے۔ حسنین کے آنے سے ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔

بھارت (پلیئنگ الیون): روہت شرما(کپتان)، کے ایل راہُل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دیپک ہڈا، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، روی بشنوئی، یُزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ

پاکستان (پلیئنگ الیون): بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، فخر زمان، خوشدل شاہ، افتخار احمد، شاداب خان، آصف علی، محمد نواز، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ


یہ بھی پڑھیں: Mushfiqur announces retirement from T20I مشفق الرحیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے سبکدوش

Last Updated : Sep 5, 2022, 12:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details