ایشیا کپ 2022 کے گروپ اے کے میچ میں آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہے۔ بھارت کے خلاف شکست سے دوچار ہونے والی دو ٹیمیں اس مقابلے کو جیتنے کی پوری کوشش کریں گی کیونکہ جیتنے والی ٹیم سپر فور کے لیے کوالیفائی کرجائے گی جہاں ان کا مقابلہ افغانستان، بھارت اور سری لنکا سے ہوگا۔Asia Cup 2022
ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے کیونکہ ہم بورڈ پر رنز بنا کر مخالف ٹیم پر دباؤ میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ وہیں ہانک کانگ کے کپتان نزاکت خان نے کہا کہ ہم ہدف کا تعاقب کرنے میں بہتر محسوس کرتے ہیں اور ہم آج اس بات کو یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ ہم اپنے منصوبوں پر کھرے اترے ہیں اور ہم نے بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔