آکلینڈ: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں دو نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم انڈیا کے لیے ڈیبیو کرنے کا موقع ملا ہے۔ اتفاقاً دونوں کھلاڑی فاسٹ باؤلر ہیں، ایک وکٹ ٹیکر لیفٹ آرم پیسر اور دوسرا تیز رفتار گیندبازی کے معاملے میں دیگر سے ممتاز ہیں۔ ونڈے سیریز سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمران ملک بھی ٹیم کا حصہ تھے، لیکن پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں تھے۔ Umran Malik make ODI debut
جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے عمران ملک مسلسل 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتا ہے۔ عمران ملک کو آئی پی ایل 2022 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ٹیم انڈیا میں جگہ ملی تھی۔ عمران نے ٹیم انڈیا کے لیے تین ٹی 20 میچ بھی کھیلے ہیں، جس میں وہ صرف دو وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، اب وہ پہلی بار بھارت کی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔