میتھیوز نے معاہدہ تنازع کے درمیان اگلی اطلاع تک سری لنکا کرکٹ سے انہیں قومی فرائض سے آزاد کرنے کی درخواست کی ہے۔
سری لنکا کرکٹ نے اعلان کیا کہ بھارت کے خلاف یک روزہ سیریز کے لیے منتخب کئے گئے 30کھلاڑیوں میں سے 29نے دورہ کے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔
خیال رہے کہ سری لنکائی کھلاڑیوں نے گزشتہ مہینے مرکزی معاہدوں میں شفافیت کی کمی پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ساتھ تنازع کے درمیان انگلینڈ سیریز کے لیے دورہ کے معاہدہ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
کھلاڑیوں نے محسوس کیا تھا کہ گریڈنگ کے لیے استعمال کی جانے والی ریٹنگ میں شفافیت کی کمی ہے اور انہیں جو معاوضہ دیا گیا وہ ناکافی ہے۔ حالانکہ بعد میں کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے دورہ کے لیے معاہدہ پر دستخط کردیئے تھے۔