اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ambati Rayudu رائیڈو امریکہ کی ٹی 20 لیگ میں نہیں کھیلیں گے

ہندوستانی کرکٹ ٹیم اور چنئی سپر کنگز کے سابق بلے باز امباتی رائیڈو نے امریکہ میں میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے افتتاحی ایڈیشن سے دستبرداری اختیار کرلی ہے جہاں وہ ٹیکساس سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے تھے۔

رائیڈو امریکہ کی ٹی 20 لیگ میں نہیں کھیلیں گے
رائیڈو امریکہ کی ٹی 20 لیگ میں نہیں کھیلیں گے

By

Published : Jul 8, 2023, 7:45 PM IST

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے ایک نئی پالیسی تجویز کی ہے، جس کے تحت انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کے لئے ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔ جمعہ کو بی سی سی آئی اپیکس کونسل کی میٹنگ میں اس تجویز کو پیش کیے جانے کے بعد ہی رائیڈو نے ایم ایل سی سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔ بی سی سی آئی کی اس تجویز کو ستمبر میں ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ میں منظوری دی جائے گی۔ بی سی سی آئی کو شبہ ہے کہ سالانہ معاہدوں سے ریلیز ہونے والے کھلاڑی غیر ملکی ٹی 20 لیگز میں شرکت کے لیے بڑے پیمانے پر ریٹائرمنٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایپکس کونسل کی میٹنگ کے بعد بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہاکہ “ہم پہلے سے طے شدہ ریٹائرمنٹ کے رجحان کو روکنے کے لیے پالیسی لائیں گے۔ حکام ایک پالیسی بنائیں گے اور اسے منظوری کے لیے واپس بھیجیں گے۔ بی سی سی آئی کی موجودہ پالیسی کے مطابق ہندوستانی کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ اور آئی پی ایل جیسے بی سی سی آئی کے زیر انتظام ٹورنامنٹس سے ریٹائر ہونے کے بعد ہی غیر ملکی ٹی 20 لیگز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ہندوستان کے سابق انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان انمکت چند ان نمایاں کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بیرون ملک مواقع کی تلاش میں ہندوستانی کرکٹ کو چھوڑ دیا تھا۔چند نے 2021 میں 28 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Jhulan Goswami جھولن نے کولکاتا میں ورلڈ کپ ٹرافی کا خیرمقدم کیا

اس کے بعد وہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگام چیلنجرز کے لیے کھیل چکے ہیں۔ایم ایل سی 2023 چھ ٹیموں کا ٹورنامنٹ ہے جو 13 سے 30 جولائی تک ہونا ہے۔ سپر کنگز ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details