اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ajit Agarkar New Chief Selector اجیت اگرکر بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر - بھارت کے سابق گیند باز اجیت اگرکر

بھارت کے سابق آل راؤنڈر اجیت اگرکر نے 110 فرسٹ کلاس، 270 لسٹ-اے اور 62 ٹی 20 میچز کھیلنے کے علاوہ 26 ٹیسٹ، 191 ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کی۔

Ajit Agarkar
بھارت کے سابق آل راؤنڈر اجیت اگرکر

By

Published : Jul 5, 2023, 6:15 PM IST

ممبئی: بھارت کے سابق گیند باز اجیت اگرکر کو سینئر مردوں کی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ دیا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کو باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کی۔ بورڈ نے ایک ریلیز میں کہا، " محترمہ سلکشنا نائک، مسٹر اشوک ملہوترا اور مسٹر جتن پرانجپے کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی) نے مردوں کی سلیکشن کمیٹی میں سلیکٹر کے عہدے کے لیے درخواست گزاروں کا انٹرویو لیا۔ سی اے سی نے متفقہ طور پر اجیت اگرکر کی مذکورہ عہدے کے لیے سفارش کی ہے۔"

ریلیز میں کہا گیا، "کمیٹی نے سنیئرٹی (ٹیسٹ میچوں کی کل تعداد) کی بنیاد پر مردوں کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے کردار کے لیے بھی اگرکر کی سفارش کی۔"قابل ذکر ہے کہ فروری میں چیتن شرما نے ایک نیوز چینل کے اسٹنگ آپریشن کے بعد چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ عہدہ گزشتہ پانچ ماہ سے خالی پڑا تھا۔ اس عہدے کے لیے درخواستیں طلب کرنے والے بی سی سی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق صرف وہ شخص جس نے کم از کم سات ٹیسٹ یا 30 فرسٹ کلاس میچ یا 10 ون ڈے اور 20 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہوں وہ سلیکٹر کے عہدے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ صرف وہی شخص جو کم از کم پانچ سال پہلے ریٹائر ہوا تھا درخواست کے لیے اہل تھا۔

اجیت اگرکر نے 110 فرسٹ کلاس، 270 لسٹ-اے اور 62 ٹی 20 میچز کھیلنے کے علاوہ 26 ٹیسٹ، 191 ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ وہ 2007 میں جنوبی افریقہ میں منعقدہ افتتاحی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ ون ڈے کرکٹ میں کسی ہندوستانی بلے باز کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ اب بھی اگرکر (21 گیندوں) کے پاس ہے۔ انہوں نے صرف 23 میچوں میں 50 ون ڈے وکٹیں لے کر تیز ترین گیند باز کا ریکارڈ بھی تقریباً ایک دہائی تک اپنے نام رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں ممبئی کی سینئر ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دہلی کیپٹلس کے ساتھ کوچنگ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔ اگرکر کا پہلا کام ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ہندوستان کے ٹی 20 اسکواڈ کا انتخاب کرنا ہوگا، جبکہ عبوری چیئرمین شیو سندر داس کی سربراہی میں پینل پہلے ہی ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈ کا انتخاب کر چکا ہے۔ مردوں کی سلیکشن کمیٹی: اجیت اگرکر (چیئرمین)، شیو سندر داس، سبروتو بنرجی، سلیل انکولہ، سریدھرن شرتھ۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details