نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے India vs New Zealand دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں بھارتی ٹیم کی تمام دس وکٹیں Ajaz Patel 10 Wickets حاصل کیں اور ایسا کرنے والے وہ کرکٹ کی تاریخ کے تیسرے گیند باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی اسپنر انل کمبلے اور انگلینڈ کے جم لیکر نے ایک اننگ میں دس وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
Ajaz Patel 10 Wickets: اعجاز پٹیل کا تاریخی کارنامہ، تمام دس وکٹیں اپنے نام کیں
بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ممبئی میں جاری ٹیسٹ India vs New Zealand Test Series میچ کی پہلی اننگ میں کیوی اسپنر اعجاز پٹیل نے بھارتی ٹیم کے تمام دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے تاریخی کارنامہ انجام دیا۔
اعجاز پٹیل
اعجاز پٹیل نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن چار اور دوسرے دن 6 وکٹیں اپنے نام کر کے خصوصی کلب میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔
جم لیکر نے سنہ 1956 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ میں دس وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا تھا جب کہ بھارتی اسپنر انل کمبلے 1999 نے میں پاکستان کے خلاف ایک اننگ میں تمام دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔