ایڈیلیڈ:بی بی ایل کی ٹیم اسٹرائیکرز نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ راشد نے کمر کی چوٹ کی وجہ سے آئندہ کے ایف سی بی بی ایل 13 سے نام واپس لے لیا ہے۔ انہیں ایک معمولی سرجری کی ضرورت ہے۔
اسٹرائیکرز کرکٹ کے جنرل مینیجر ٹم نیلسن نے کہاکہ راشد اسٹرائیکرز کے بہت پسندیدہ رکن ہیں اور شائقین بھی انہیں بہت پسند کرتے ہیں ۔ وہ سات سال سے ہماری ٹیم کے اہم رکن رہے ہیں۔ اس وجہ سے وہ اس سیزن میں بہت یاد آئیں گے۔
راشد کو ایڈیلیڈ اور اسٹرائیکرز سے بھی محبت ہے اور ہم جانتے ہیں کہ انہیں بی بی ایل میں کھیلنا کتنا پسند ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کے لیے طویل مدتی شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے اس چوٹ کا علاج کروانا کتنا ضروری ہے۔ انہوں نے آخری بار اس ماہ کے شروع میں ون ڈے ورلڈ کپ میں افغانستان کے لیے کھیلا تھا۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔