اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایشورن انگلینڈ کے خلاف انڈیا اے ٹیم کے کپتان ہوں گے

Abhimanu Eshwaran To Lead India A بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ اور چار روزہ میچ کے لیے 13 رکنی انڈیا 'اے' ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

ایشورن انگلینڈ کے خلاف انڈیا اے ٹیم کے کپتان ہوں گے
ایشورن انگلینڈ کے خلاف انڈیا اے ٹیم کے کپتان ہوں گے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 7:20 PM IST

ممبئی:بنگال رنجی ٹیم کے کرکٹر ابھیمنیو ایشورن کو انڈیا اے ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے جبکہ سائی سدرشن، رجت پاٹیدار، سرفراز خان اور پردوش پال جیسے کچھ کھلاڑی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے مڈل آرڈر میں جگہ کے لیے مقابلہ کریں گے۔ سائی سدرشن اور پاٹیدار نے جنوبی افریقہ میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا جبکہ پردوش نے جنوبی افریقہ اے کے خلاف ریڈ بال میچ میں انڈیا اے کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فاسٹ بولنگ ڈپارٹمنٹ کی قیادت نودیپ سینی اور آکاش دیپ کریں گے۔

آکاش دیپ کو جنوبی افریقہ ون ڈے کے آخری نصف میں ہندوستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور وہ سینئر ٹیموں کے دروازے پر دستک دے رہے تھے۔ تیسرے تیز گیند باز کے لیے کرناٹک کے ودوت کاورپا اور ممبئی کے تجربہ کار تیز گیند باز تشار دیش پانڈے کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

دورہ انگلینڈ کا آغاز 12 جنوری سے دو روزہ پریکٹس میچ سے ہوگا۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ بی میں کھیلا جائے گا جبکہ 17 جنوری سے شروع ہونے والا پہلا چار روزہ میچ بھی نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

راجستھان کے بائیں ہاتھ کے نوجوان مناو سوتھر قومی سلیکٹرز کو متاثر کرنے کے لیے کوشاں ہوں گے کیونکہ وہ گزشتہ گھریلو سیزن میں بہت اچھی کارکردگی کے ساتھ ابھرتے ہوئے کھلاڑی رہے ہیں۔ انڈیا اے اور انگلینڈ لائنز سیریز 25 جنوری سے انڈیا کے خلاف انگلینڈ کی پانچ میچوں کی سیریز کے لیے وارم اپ کے طور پر کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہندستان نے شیفالی اور مندھانا کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا کو نو وکٹ سے شکست دی

ٹیم: ابھیمنیو ایشورن (کپتان)، سائی سدرشن، رجت پاٹیدار، سرفراز خان، پردوش رنجن پال، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، مناو ستھر، پلکیت نارنگ، نودیپ سینی، تشار دیش پانڈے، ودوت کوارپا، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، اکاش دیپ۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details