اردو

urdu

ETV Bharat / sports

تھائی لینڈ اوپن: سائنا نہوال کی شکست

ملک کی مایہ ناز شٹلر سائنا نہوال تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں جاپانی کھلاڑی سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔

سائنا نہوال کی شکست

By

Published : Aug 1, 2019, 5:41 PM IST

بھارت کی تجربہ کار بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال تھائی لینڈ اوپن میں الٹ پھیر کا شکار ہو گئیں، انہیں جاپانی کھلاڑی سیاکا تاکا ہاشی نے شکست دی۔

ٹورنامنٹ میں ساتویں سیڈ یافتہ سائنا کو دوسرے دور میں عالمی درجہ بندی میں 18 ویں نمبر کی جاپانی کھلاڑی نے 48 منٹ میں ہی زیر کر دیا، تاکاہاشی نے سائنا کو 21-16، 11-21، 14-21 سے شکست دی۔

عالمی نمبر آٹھ کھلاڑی سائنا نے اس سے قبل جاپانی کھلاڑی کے خلاف 4 میچز کھیلے تھے اور چاروں میچوں میں سائنا نے تاکاہاشی کو شکست دی تھی لیکن اس مرتبہ قسمت نے سائنا کا ساتھ نہیں دیا اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

حالاںکہ سائنا نے پہلے گیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آسانی جاپانی کھلاڑی کو شکست دے دی لیکن اس کے بعد دو گیمز میں بھارتی کھلاڑی حیرت انگیز طور پر پیچھے رہ گئیں اور مسلسل دو گیمز میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details