اردو

urdu

ETV Bharat / sports

تھائی لینڈ ماسٹرز : بھارت کا چیلنج پہلے ہی راونڈ میں ختم

سال کے آغاز میں بھارتی بیڈمنٹن اسٹارکھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی تھائی لینڈ ماسٹرز میں بھی جاری رہی۔

بھارت کا چیلنج پہلے ہی راونڈ میں ختم
بھارت کا چیلنج پہلے ہی راونڈ میں ختم

By

Published : Jan 22, 2020, 8:29 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 1:02 AM IST

بھارت کی ٹاپ سیڈ سائنانہوال سمیت دیگر اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی مایوس کن کار کردگی کی بدولت تھائی لینڈ ماسٹرز میں بھارت کا پہلے ہی راؤنڈ میں چئلنج کا ختم ہوگیا۔

پانچویں سیڈ كدامبي سری کانت ،سائنا نہوال، سمیر ورما اور ایچ ایس پرنے کی بدھ کے روز پہلے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ ہی تھائی لینڈ ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں بھارت کا چیلنج مایوس کن طریقے سے ختم ہو گیا۔

تھائی لینڈ ماسٹرز

بھارتی کھلاڑیوں کا نئے سال میں ملائیشیا ماسٹرز اور انڈونیشیا ماسٹرز میں خراب کارکردگی کا سلسلہ تھائی لینڈ ماسٹرز میں بھی برقرار رہا اور اس ٹورنامنٹ میں تمام بھارتی کھلاڑی پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے۔

پانچویں سیڈ سری کانت کو انڈونیشیا کے شیسر ہرین رستاوتو کے ہاتھوں 48 منٹ میں 21-12، 14-21، 12-21 سے شکست کا سامنا پڑا جبکہ سمیر ورما ملائیشیا کے لی جی جیا سے 39 منٹ میں 16-21، 15-21 سے ہار گئے۔

بھارت کا چیلنج پہلے ہی راونڈ میں ختم

پرنے کو ملائیشیا کے لیو ڈیرن نے ایک گھنٹے آٹھ منٹ میں 21-17، 20-22، 21-19 سے شکست دی۔

خواتین کے زمرے میں پانچویں سیڈ سائنا کو ڈنمارک کی لائن هوجمارك كایرفیلٹ نے 47 منٹ میں 21-13، 17-21، 21-15 سے شکست دی۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 1:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details