ملک کے ٹاپ بیڈمنٹن کھلاڑی بی سائی پرنيت اور كندابي سری کانت فلپائن کے منیلا میں 11تا 16 فروری منعقد ہونے والی بیڈمنٹن ایشیا ٹیم چمپئن شپ میں بھارتی چیلنج کی قیادت کریں گے ۔ خاتون زمرے میں ابھرتی ہوئی کھلاڑیوں کو یہ موقع دیا گیا ہے۔
بھارتی مرد ٹیم نے 2016 میں حیدرآباد میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ بھارتی چیلنج کی قیادت عالمی چمپئن شپ کے کانسے کا تمغہ فاتح بی سائی پرنيت اور دنیا کے سابق نمبر ایک کھلاڑی كندابي سری کانت کریں گے جبکہ ٹیم میں ایچ ایس پرنئے ، نوجوان کھلاڑی شبھنکر ڈے اور لکشیہ سین شامل ہیں۔
لکشیہ نے 2019 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل پانچ خطاب جیتے تھے۔
اولمپکس كوالیفکیشن کے پیش نظر یہ چمپئن شپ ہندستان کے سرفہرست مرد کھلاڑیوں کے لئے اہم ہیں جس سے انہیں اولمپکس كوالیفکیشن کے لئے ضروری پوائنٹس جمع کرنے کا موقع ملے گا۔ڈبلز زمرے میں دھرو كپلا اور ایم آر ارجن کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا سنہرا موقع ملے گا۔