ملک میں بیڈ منٹن کو فروغ دینے کے مقصد سے بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں بیڈمنٹن ہائی پرفارمنس سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس سنٹر کو بنانے میں 45 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
ملک میں بیڈمنٹن کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر ہندوستان کو کھیلوں کا پاور ہاؤس بنانے کے مقصد سے اڑیسہ، ڈالمیا سیمنٹ اور ہندوستانی بیڈمنٹن کے قومی ہیڈ کوچ پلیلا گوپی چند کلنگا اسٹیڈیم کمپلیکس میں اڑیسہ حکومت کی مدد سے بیڈمنٹن ہائی پرفارمنس سنٹر بنانے کے لئے آگے آئے ہیں۔