اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ڈبلیو ڈبلیو ای میں 80 بھارتی ریسلرز کا انتخاب - indian wrestlers

اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بھارت کے نوجوانوں کو پہلی مرتبہ اپنا دم خم دکھانے کا موقع مل رہا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای میں 80 بھارتی ریسلرز کا انتخاب

By

Published : Mar 6, 2019, 8:35 PM IST

ڈبليو ڈبليو اي کے دی راک، ہلک ہوگن، جان سینہ اور انڈر ٹیکر جیسے سٹار ریسلر برسوں سے بھارتی شائقین کے دلوں پر راج کرتے آرہے ہیں اور اب یہ پہلا موقع ہے جب اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بھارت کے نوجوانوں کو بھی اپنا دم خم دکھانے کا موقع مل رہا ہے جس میں 20 خواتین سمیت 80 ریسلرز کو منتخب کیا گیا ہے۔

ڈبليو ڈبليو اي کا چار روزہ 'انڈیا ٹرائے آوٹ' ممبئی میں منعقد کیا گیا اور طویل انتخاب کے عمل کے بعد ملک بھر کے تقریبا 15 شہروں سے 80 ریسلرز کو ڈبليو ڈبليو اي کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

ورلڈ ریسلنگ میں 'انڈیا ٹرائے آوٹ' کے سینیئر ڈائریکٹر كنين سيمان نے یہاں بتایا کہ ڈبليو ڈبليو اي کی تاریخ میں انتخاب کا یہ اب تک کا سب سے بڑا عمل ہے۔

انہوں نے کہا'تقریبا ایک لاکھ 50 ہزار بھارتیوں نے ویب سائٹ کے ذریعے ڈبليوڈبليواي سائٹ پر کلک کیا اور اس میں سے 25 ہزار امیدواروں نے درخواست بھیجی ہیں۔ ان میں سے آگے 3000 شرکا نے مکمل طور پر درخواست جس میں سے 80 امیدواروں کو آخری عمل کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ خواتین نے بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور 20 خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے'۔

ڈبليوڈبليواي کیلئے منتخب کئے گئے امیدواروں میں سے منتخب ریسلرز کو اگلے عمل کے لئے امریکہ کے اورلینڈو میں ٹریننگ دی جائے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details