اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'نیشنل بیسٹ فرینڈ ڈے' کو اس طرح منا رہے ہیں ٹی وی اداکار

آج پورا ملک ' نیشنل بیسٹ فرینڈ ڈے' کے طور پر منا رہا ہے۔ متعدد ٹی وی کی مشہور شخصیات نے اس خصوصی موقع پر اپنے دوستوں کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کیا۔ جس میں کامنا پاٹھک، نربھئے وادھو اور ساریکا بہرولیا جیسے نام شامل ہیں۔ ان ستاروں نے آج کے دن اپنے دوستوں کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں بتائیں۔

By

Published : Jun 8, 2020, 4:49 PM IST

قومی یوم دوستی کو اس طرح منا رہے ہیں ٹی وی اداکار
قومی یوم دوستی کو اس طرح منا رہے ہیں ٹی وی اداکار

آج یعنی 8 جون کو 'نیشنل بیسٹ فرینڈ ڈے' کے طور پر منایا جا رہا ہے اور ایسے میں ٹیلی ویژن کے ستارے اس دن کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنے اپنے دوستوں کو یاد کر رہے ہیں

ٹیلی ویژن شو 'ہپو کی الٹن پلٹن' کی اداکارہ کمانا پاٹھک نے کہا کہ 'کومل سیوانی میری سب سے اچھی دوستی ہے۔ تھیئٹر میں کام کرنے کے لیے جب سے میں ممبئی آئی ہوں، تب سے وہ میری زندگی کا حصہ ہیں۔ تب سے میرے لیے دوستی کی تعریف ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔ میرے جنم دن کے دوران کومل میرے لیے سرپرائز پلان کرتی تھیں، وہ کیک اور میری پسندیدہ آٹے کا حلوہ بناتی تھیں، میری پسندیدہ کپڑے خرید لاتی تھیں اور اپنے لیے بھی ایک بالکل ایسا ہی جوڑا خرید لاتی تھیں۔ کومل کے بغیر ممبئی میں دس برسوں کا یہ سہانا سفر کبھی ممکن نہیں ہوپاتا۔

اینڈ ٹی وی میں نشر ہونے والا پروگرام 'کہت ہنومان جئے شری رام' کے فنکار نربھئے وادھوا نے اپنے سب سے اچھے دوست ونیت مدگل کے ساتھ اپنی پرانی دوستی کے بارے میں بتایا کہ 'وینیت میرے لیے ایک خاندان کے جیسا ہے۔ہماری دوستی تقریبا دس برس سے بھی زائد پرانی ہے۔قسمت کی وجہ سے ہمارے کیرئیر کے لیے دونوں کا ہی ممبئی آنا ہو۔ونیت نے ممبئی میں اچھے سے اپنی جگہ بنالی ہے اور ہم ہمیشہ ساتھ رہ رہیے ہیں۔پیسے کو لے کر ہمارے درمیان کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا ہے، کسی کو اگر پیسے کی ضرورت ہوتی بھی ہے، تو ہم اس بارے میں آپس میں ایک دوسرے سے پوچھ لیتے ہیں۔آج بھی اگر اسے میرے کمرے میں گندگی ملتی ہے تو وہ خود صاف کردیتا ہے ایسے دوست کہاں ملے گا بتاؤ؟

'گڑیا ہماری سبھی پے بھاری' سے مشہور ہوئی اداکارہ ساریکا بہرولیا کی اچھی دوست ان کی چچیری بہن انجلی بہرولیا ہیں ۔یہ دونوں ایک دوسرے میں اپنی خوشیاں ڈھونڈتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details