اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اداکارکی گیم شو سے ضرورت مندوں کی مدد

اداکار وِپول رائے 'وائرل ودھ وپول' نام سے ایک تفریحی پروگرام میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ اس شو کی کمائی سے اس لاک ڈاؤن کے دوران ان ضرورت مندوں کی مدد کی جائے گی جن کے پاس اس وقت رقم کمانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

By

Published : Apr 28, 2020, 7:49 PM IST

اداکار وپول رائے کا گیم شو ضرورتمندوں کی مدد کرے گی
اداکار وپول رائے کا گیم شو ضرورتمندوں کی مدد کرے گی

ٹیلی ویژن اداکار وپول رائے'وائرل ودھ وپول'نامی ایک مزے دار گیم شو کے ساتھ جڑنے جار ہے ہیں جس میں وہ بطور پروڈیوسر بھی اس شو کو شروع کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

اس شو سے جو بھی کمائی ہوگئی وہ ضرورت مندون اور یومہ اجرت مزدوروں کو دیا جائے گا۔جن کے پاس لاک ڈاؤن کے دوران آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

اس شو کو پروڈیوس کرنے کے علاوہ وپول اس شو کی میزبانی بھی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔اس گیم شو میں مشہور شخصیات کھیل کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے اور جیتنے والے کو نقد انعام ملے گا۔حالانکہ سبھی کمائی گی اس نقد انعام کو اس نیک پہل کے لیے عطیہ کے طور پر دے دیا جائے گا۔


وپول نے کہا ، "ہم اس پروگرام کا آغاز مشہور ٹیلی ویژن جوڑے ویویک دہیا اور دیوینکا ترپاٹھی دہیا کے ساتھ کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے بھی اس کی میزبانی کرنے کا موقع ملا ہے اور نقد انعام کی رقم کا استعمال ضرورتمندوں کی مدد کے لیے کیا جائے گا۔

دیوینکا اور وویک اپنے گھر پر رہ کر ہی کیمرے کی مدد سے اس گیم شو میں شامل ہوں گے۔

یہ پروگرام ہفتہ اور اتوار کو یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details