رواں سال آسکر کی تقاریب 27 مارچ 2022 کو ہالی ووڈ بولیوارڈ کے ڈولبی تھیٹر میں اپنی روایتی شان و شوکت کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔Oscar Ceremony on 27th March
آسکر اکیڈمی نے تقریب میں شرکت کرنے سے پہلے شرکا کے لیے کووڈ ٹیسٹ کرانا ضروری قرار دیا ہے، ساتھ ہی ویکسین لگوانے کا بھی مشورہ دیا ہے. لیکن لاس اینجلس کاؤنٹی کی انڈور میگا ایونٹس کی پالیسی کے تحت تقریب میں داخلے کے لیے کووڈ ویکسینیشن سرٹیفکٹ دکھانا لازمی نہیں ہوگا۔ COVID-19 vaccination Certificate at Oscars
اسی کے ساتھ ابھی تک یہ طے نہیں ہوا کہ اس سال دیکھنے والوں کی تعداد کم ہو سکتی ہے یا نہیں۔ گذشتہ سال کی تقریب میں صحت اور حفاظت کے پروٹوکول کے تحت، حاضرین کے لیے کووڈ ٹیسٹنگ اور ماسک پہننا لازمی تھا۔