ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن اور ایمیلی بلنٹ کی سپر ہیرو فلم 'بال اینڈ چین' اب نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے فلم کے حقوق حاصل کرلیے ہیں اور آسکر نامزد ایمیلی وی گارڈون کو اسکرپٹ لکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
'بال اینڈ چین' اسکاٹ لوبڈیل کی مزاح نگاری کی موافقت ہے۔ فلم کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے بگڑتے بنتے تعلقات کے اردگرد گھومتی ہے۔ کہانی میں ٹوسٹ تب آتا ہے جب دونوں کو سپر پاور ملتا ہے لیکن وہ پاور تبھی استعمال ہوسکتا ہے جب دونوں ساتھ ہوں۔
فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے علاوہ جانسن اور بلنٹ اس کے پروڈیوسر بھی ہیں۔
دونوں اداکار اس سے قبل ڈزنی کے 'جنگل کروز' میں اسکرین اسپیس شیئر کرچکے ہیں، جس کی ریلیز تاریخ 24 جولائی 2020 سے 30 جولائی 2021 تک توسیع کی گئی ہے۔ اس کی وجہ کرونا وائرس سےانڈسٹری پر پڑنے والا اثر ہے۔