اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ٹرپل ایکس 2 تنازعہ: ایکتا کپور نے تمام متنازعہ مواد کو سیریز سے ہٹایا - تمام متنازعہ مواد

الٹ بالا جی کی ویب سیریز 'ٹرپل ایکس 2' سے متعلق جاری تنازعہ پر آخر کار ایکتا کپور نے خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا، میں بھارتی فوج کا بہت عزت کرتی ہوں۔ اگر فوج کے کسی بھی تنظیم سے معافی مانگنے کی ضرورت ہے تو میں اس کے لئے تیار ہوں۔ اسی کے ساتھ ہی ایکتا نے بتایا کہ تمام متنازعہ مواد کو سیریز سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ٹرپل ایکس 2 تنازعہ: ایکتا کپور نے تمام متنازعہ مواد کو سیریز سے ہٹایا
ٹرپل ایکس 2 تنازعہ: ایکتا کپور نے تمام متنازعہ مواد کو سیریز سے ہٹایا

By

Published : Jun 7, 2020, 2:18 PM IST

مشہور پروڈیوسر ایکتا کپور ان دنوں الٹ بالاجی کی ویب سیریز 'ٹرپل ایکس 2' کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔

اس میں کچھ دکھائے گئے مواد کے حوالے سے ایکتا کپور کے خلاف تھانے میں شکایت بھی درج ہے۔

اب آخر کار اس سارے تنازعہ پر پہلی بار ایکتا نے خاموشی توڑ دی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران ایکتا نے کہا ، 'میں بھارتی فوج کا بہت عزت کرتی ہوں۔ ہمارے ملک کی سلامتی میں فوج کا بہت بڑا تعاون ہے۔ اگر کسی فوج کی تنظیم سے معافی مانگنے کی ضرورت ہے تو میں اس کے لئے تیار ہوں۔'

ایکتا نے مزید کہا ، 'میں سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی دھمکیوں اور کچھ شرپسندوں کی غیر شائستہ زبان سے نہیں ڈرنے والی ہوں۔ آج میں جہاں ہوں وہاں کل کوئی اور خاتون ہوسکتی ہے۔ میری والدہ اور اہل خانہ کو ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں، جو سراسر غلط ہے۔ میں نے ویب سیریز کے اس ایپی سوڈ کی اجازت نہیں دی۔ جب یہ تنازعہ شروع ہوا تو متنازعہ منظر کو بھی شو سے ہٹا دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایکتا کے ویب سیریز کے خلاف بگ باس کے مشہور ہندوستانی بھاؤ نے بھی آواز اٹھائی تھی اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔

ایکتا کپور کو بھارتی فوج کی وردی کے ساتھ فحاشی ظاہر کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور سوشل میڈیا پر انہیں ٹرولرس کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم اس کے بعد ایکتا نے شو سے تمام متنازعہ مواد کو ہٹا دیا۔ پروڈیوسر نے یہ معلومات ایک انٹرویو میں دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details