اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

امالی فلم: دیپیکا یا کنگنا، اہم کردار میں کون؟

بالی وڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ باسو نے انکشاف کیا کہ اداکارہ دیپیکا پادوکون نے ان کی آنے والی فلم 'امالی' میں کنگنا رناوت کی جگہ کام کرنے رضامندی ظاہر کی ہے۔

By

Published : Jun 22, 2019, 2:10 PM IST

deepika and kangana


ہدایت کار انوراگ باسو نے اپنے ایک بیان میں کہا: 'کنگنا نے اپنی مصروف شیڈیول کے پیش نظر فلم 'امالی' سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔'

باسو نے مزید کہا کہ انھیں فلم 'امالی' کی شوٹنگ گزشتہ سال نومبر میں شروع کرنی تھی، لیکن اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں فلم 'منی کرنکا' کی شوٹنگ میں مصروف تھی اور وہ خود بھی ایک دوسرے پروجیکٹ پر کام کررہے تھے۔

انوراگ کا کہنا ہے کہ جب تک دیپیکا ان کے سامنے اس بات کا اظہار نہیں کرتی کہ وہ ان کی آنے والی فلم میں کام کریں گی تب تک وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'مینٹل ہیں کیا' کی پروموشن میں مصروف ہیں تو وہی اداکارہ دیپیکا پادوکون نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم 'چھپاک' کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details