عالیہ بھٹ کی ماں کیوں پاکستان جانا چاہتی ہیں؟ - سونی راجدن
بالی وڈ داکارہ عالیہ بھٹ کی ماں سونی راجدن کسی بھی مسئلے پر اپنی رائے بڑے ہی بے باکی سے رکھنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کےدوران ان کا کہنا تھا:' میں کچھ بھی بولتی ہوں تو ٹرول ہو جاتی ہوں۔ مجھے ملک کا غدار قرار دیا جاتا ہے۔کبھی۔کبھی میں سوچتی ہوں کہ ہاں،مجھے پاکستان چلے جانا چاہیئے۔ میں وہاں زیادہ خوش رہوں گی۔ وہاں کھانا بھی بہت اچھا ہے'۔
ان کا مزید کہنا تھا:' آپ لوگوں نے ہی تو مجھے ٹرول کیااور کہا کہ پاکستان جاؤ! اس لئے میں پاکستان جاؤں گی۔ میں اپنی مرضی سے چھٹیاں منانے پاکستان جاؤں گی'۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرولس کے پاکستان جانے والی بات سے انہیں زیادہ فرق نہیں پڑتا ہے۔
یہ باتیں انہوں نے اپنی آنے والی فلم'نو فادرس ان کشمیر' کے پرموشن کو لیکر ایک انٹرویو میں کہی۔
غورطلب ہے کہ ان کی فلم 'نو فادرس ان کشمیر' میں ان کے علاوہ کلبھوشن کھربندا، انشومن جھا، شیوم کمار اور اشون کمار ہیں۔ اس فلم کے ہدایت کار اشون کمار ہیں۔یہ فلم 5 اپریل کو ریلیز ہوگی۔