اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

عرفان خان کے بیٹے بابل نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی - عرفان خان کے بیٹے بابل خان

مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل نے اپنے والد کے کچھ خوبصورت لمحوں کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کی۔عرفان اس ویڈیو میں ٹھنڈے پانی میں نہاتےہوئے نظر آرہےہیں۔

عرفان خان کے بیٹے بابل نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی
عرفان خان کے بیٹے بابل نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی

By

Published : May 5, 2020, 7:37 PM IST

عرفان خان کے بیٹے بابل اداکار کی بہت ساری پرانی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں۔

منگل کے روز بابل نے عرفان خان کی ایک نئی ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
ویڈیو میں دی لنچ باکس اداکار برف کے ٹھنڈے پانی میں نہاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ایک مداح نے اس پوسٹ پر لکھا کہ یہ بہت پیارےہیں، عرفان آپ کی یاد آرہی ہے۔

ایک اور شخص نے لکھا کہ"ان تمام سنہری یادوں کو ہمارے ساتھ بانٹنے کے لئے آپ کا شکریہ۔ ان کی روح کو سکون ملے۔"


عرفان خان کا 29 اپریل کو 54 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ اس ہفتے کے اوائل میں انہیں ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی انبانی اسپتال میں کولون انفیکشن کی شکایت ہونے کے بعد داخل کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details