اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی عالیہ کا سب سے بڑا ڈر دور کیا

ہدایتکار مہیش بھٹ ہر چیزوں سے متعلق اپنا الگ نقطہ نظر رکھتےہیں اور ان کی یہ خاصیت ان کے بچوں میں بھی دیکھنےکو ملی ہے۔آج ان کی چھوٹی بیٹی عالیہ ہندی سنیما میں بھٹ خاندان کی وراثت کو آگے بڑھا رہی ہیں، لیکن ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب اداکارہ کو خوف تھا کہ لوگ انہیں پسند کریں گے یا نہیں۔اس وقت ان کے والد نے ہی عالیہ کے اس خوف کو دور کیا تھا

By

Published : May 7, 2020, 8:24 PM IST

مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی عالیہ کا سب سے بڑا ڈر دور کیا
مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی عالیہ کا سب سے بڑا ڈر دور کیا

عالیہ بھٹ نے ہمیشہ اس بات کا ذکر کیا ہے کہ جب بھی انہیں کسی بھی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تب ان کے والد مہیش بھٹ ان کے لیے موجود ہوتےہیں۔اداکارہ نے ایک بار انکشاف کیا کہ ان کے والد ہی تھے جنہوں نے ان کی پہلی فلم کرنے سے پہلے ان کا سب سے بڑا ڈر دور کیا تھا۔اداکارہ نے سال 2012 کی اسٹوڈینٹ آف دا ائیر سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

حالانکہ عالیہ کا تعلق ہندی فلمی صنعت کے مشہور اور اہم خاندانوں سے ہے، لیکن انہیں بھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے خود کو لے کر ڈر تھا کہ لوگ انہیں پسند کرپائیں گے یا نہیں۔

اپنی پہلی فلم کی ریلیز سے پہلے انہیں گھبراہٹ ہورہی تھی۔اس وقت ان کی عمر 20 سال تھی۔

ایک شو میں جس کی میزبانی شاہ رخ خان کررہے تھے ۔اس شو کے دوران عالیہ نے انکشاف کیا کہ انہون نے اپنے سب سے بڑے ڈر پر کیسے جیت حاصل کی ۔

اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ شروع ہونے والے دن کو یاد کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ وہ ناظرین کے ردعمل کو لے کر بہت پریشان تھی۔اپنے دماغ کو شانت کرنے کے لیے انہوں نے اپنے والد کو فن کیا اور جس کے بعد انہوں نے اداکارہ کو اپنے دفتر بلایا۔

جب عالیہ نے دفتر میں قدم رکھا، تب ان کی بہن پوجا بھٹ اور عمران ہاشمی مہیش بھٹ سے بات چیت کررہے تھے۔اسی میں انہوں نے عالیہ کو اپنے دل کی بات بتانے کے لیے کہا۔

جس کے بعد سے سب ٹھیک ہے۔تب سے آج تک عالیہ نے اپنے سفر میں پیچھے مڈ کر نہیں دیکھا اور آج ان کا شمار ہندی سنیما کی اول درجے کی اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ اپنے والد کے ساتھ پہلی بار فلم سڑک 2 میں کام کرنے جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details