بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور ان کی فلمساز اہلیہ کرن راؤ نے ہفتے کے روز ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے طلاق لینے کا اعلان کیا ہے۔ اداکار جو اب اس فیصلے کے بعد ایک نیا سفر شروع کرنے کو تیار ہیں، انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ وہ خود کو بہت خوش نصیب اور شکر گزار محسوس کرتے ہیں کیونکہ ان کی زندگی میں کرن ہے۔
56 سالہ اداکار اور 47 راؤ پہلی بار سنہ 2001 کی کامیاب ترین فلم لگان کی فلم سیٹ پر ملے تھے اور دسمبر 2005 میں دونوں نے شادی کی تھی۔سنہ 2011 میں بالی ووڈ کے اس جوڑے نے اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کا اس دنیا میں استقبال کیا تھا۔
پندرہ سال کی اس شادی میں ایک ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات ان دونوں کی زندگی میں ایک خوبصورت یاد کی طرح شامل ہیں۔ لیکن ایک وقت تھا جب خان نے کرن کے تئیں اپنے پیار اور احترام کا اعتراف کیا تھا، جنہوں نے عامر کے انتہائی افسردہ دنوں کو خوشبو اور خوشیوں سے بھر دیا تھا۔