بھارتی سینیما کے مشہور و معروف اداکار امیتابھ بچن ان دنوں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ فلم برھماستر کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا کہ رنبیر سے مقابلے کے لیے ان جیسے چار ہوں تب جا کہ رنبیر سے مقابلہ ہو سکتا ہے۔
ٹویٹر پر کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا 'کام صبح سے ہی شروع ہو جاتا ہے، میرے فیورٹ کے ساتھ ریہرسلس اور شوٹنگ جاری ہے، رنویر سے مقابلے کے لیے میرے جیسے چار ہونے ضروری ہیں'۔
فلم بھرماستر میں امیتابھ بچن، رنبیر کپور کے علاوہ عالیہ بھٹ، مونی رائے اور ناگرجنا کام کر رہے ہیں۔
بگ بی نے کہا ان کے جیسے چار اور رنبیر اکیلا یہ بھی پڑٖھیے
دہلی فساد: 'امت شاہ کو استعفیٰ دینا چاہیے'
دہلی کے فسادزدہ علاقوں میں نیم فوجی دستوں کا فلیگ مارچ
امیتابھ بچن ہر بار مداحوں کو اپنی روز مرہ کی زندگی پیش آنے والے واقعات کے بارے میں خبردار کرتے رہتے ہیں۔ برھماستر کے بعد وہ اپنی اگلی فلم چہرے، گلابو ستابو اور جھنڈ میں دکھیں گے۔
امیتابھ بچن ایک ایسے واحد بھارتیہ اداکار ہیں جو اپنے مداحوں کے سامنے ہر دن اپنے خیالات سامنے رکھتے ہیں، وہ بلاگ ویب سائٹ ٹمبلر پر بلاگ لکھتے ہیں۔ اور ان کے بلاگ پر ہر روز ایک پوسٹ اپڈیٹ کیا جاتا ہتے۔