بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ابھی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ اتوار کی دیر رات نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے شاہ رخ کے بڑے بیٹے آرین خان کو منشیات سے متعلق معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ آرین کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اتوار کی رات اپنے دوست اور اداکار شاہ رخ خان کی رہائش گاہ میں ان سے ملاقات کی۔
شاہ رخ کے رہائش گاہ منت پہنچے سلمان خان آرین کی گرفتاری پر پورا بالی ووڈ شاہ رخ کی حمایت میں سامنے آیا ہے۔ وہیں اس مصیبت کے وقت میں شاہ رخ خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں سلمان خان سب سے پہلے شخص کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
سلمان خان کے علاوہ سنیل شیٹی، پوجا بھٹ اور سچیترا کرشن مورتی جیسے بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات آرین کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار کی حمایت کی ہے۔
واضح رہے کہ سنیچر کی رات کو این سی بی نے آرین خان کو ممبئی سے گوا جانے والی کروز میں ہو رہی پارٹی میں سے آرین خان کو گرفتار کیا ہے، آرین پر نشہ آور ادویات کا استعمال، فروخت اور خریداری کرنے کا الزام ہے۔آرین سمیت سات دیگر نوجوانوں کو این سی بی نے گرفتار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:کروز ڈرگز پارٹی معاملہ: شاہ رخ خان کے بیٹے سے پوچھ گچھ
ابتدائی طور پر آرین خان مُن مُن دھمیچا اور ارباز مرچنٹ کو گرفتار کیا ہے اور تینوں کو سخت سیکورٹی کے درمیان ایسپلانڈ مجسٹریٹ کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں پیر تک ایک دن کے لیے این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
نارکوٹک ڈرگس اور سائیکو ٹروپک ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں پیر کے روز دوبارہ عدالتی تحویل کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آرین خان کے وکیل ستیش مانشندے این سی بی کی کارروائی کو چیلنج کرنے کے لیے ممبئی ہائی کورٹ کے دروازہ پر دستک دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔