اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کیا وکی اور سارہ کی فلم 'دی امورٹل اشواتھما' ریلیز نہیں ہوگی؟ - بجٹ کی وجہ سے وکی اور سارہ کی فلم روکی

سنہ 2019 کی کامیاب ترین فلم اوڑی میں ایک ساتھ کام کرنے والے وکی کوشل، آدتیہ دھر اور پروڈیوسر رونی اسکریو ایک بار پھر فلم 'دی امورٹل اشواتھما' میں مل کر کام کرنے والے تھے۔حالانکہ اس فلم کو ریلیز ہونے سے پہلے ہی روک دیا گیا ہے۔

کیا وکی اور سارہ کی فلم 'دی امورٹل اشواتھما' ریلیز نہیں ہوگی
کیا وکی اور سارہ کی فلم 'دی امورٹل اشواتھما' ریلیز نہیں ہوگی

By

Published : Aug 28, 2021, 2:06 PM IST

بالی ووڈ کے اداکار وکی کوشل اور سارہ علی خان، جو ان دنوں ہندی سنیما کی آئندہ فلم 'دی امورٹل اشواتھا' میں ایک ساتھ بڑے پردے پر اداکاری کرنے کے حوالے سے سرخیوں میں نظر آرہے تھے، اب اس فلم کو بنانے سے روک دیا گیا ہے۔

اس سپر ہیرو فلم میں وکی مرکزی کردار میں نظر آنے والے تھے اور اس کی ہدایتکاری آدتیہ دھر کرنے والے تھے، جنہوں نے سنہ 2019 میں آئی کامیاب ترین فلم اوڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک' کی بھی ہدایتکاری کی تھی۔

اس فلم کے ذریعہ وکی، آدتیہ اور پروڈیوسر رونی اسکریو والا دوبارہ ایک پروجیکٹ کے لیے ساتھ آنے والے تھے۔لیکن اس فلم کو ریلیز کرنے سے پہلے ہی روک دیا گیاہے۔

اطلاع کے مطابق پروڈیوسر رونی نے اس منصوبے کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہیں اندیشہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں فلم زیادہ کمائی نہیں کرپائے گی۔رپورٹس یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فلم کی ابتداء ایک مخصوص پیمانے پر کی گئی تھی لیکن پری پروڈکشن کام میں فلم کا بجٹ بڑھنے لگا تھا۔اب تک رونی اس فلم کے لیے 30 کروڑ روپئے خرچ کرچکے ہیں اور اس وجہ سے اب وہ اس منصوبے پر مزید کام کرنے کا خطرہ مول لینے کے بجائے اسے چھوڑنے کو تیار ہیں۔

دریں اثنا وکی اور سارہ نے پہلے ہی اچھی فلموں کی تلاش شروع کردی ہے۔سارہ کی آئندہ فلموں کی بات کریں تو وہ جلد ہی آنند ایل رائے کی آئندہ فلم اترنگی رے میں نظر آئیں گی،وہیں وکی ششانک کھیتان کی فلم 'مسٹر لے لے'، شوجیت سرکار کی فلم 'سردار ادھم سنگھ' اور میگھنا گلزار کی فلم 'سیم بہادر' میں نظر آئیں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details