بالی ووڈ میں اسٹار کڈ کے نک نیم ہونا عام بات ہے کپور خاندان میں تقریبا ہر فرد اپنے نک نیم سے جانا جاتا ہے۔ کرینہ کپور کو بےبو اور کرشمہ کپور کا نک نیم لولو ہے اس کے علاوہ رشی کپور کو چنٹو کے نام سے جانا جاتا ہے۔
رشی کپور نے والدین کو دیا یہ خاص مشورہ
بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ انہیں نک نیم(گھر کا پیار کا نام) اچھے نہیں لگتے ہیں اس لیے انہوں نے اپنے بیٹے رنبیر کپور کا نک نیم نہیں رکھا۔
رشی کپور
رشی نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے نک نیم کی تصویر لگائی ہوئی ہے وہیں دوسرے ٹویٹس میں رشی کپور نے لکھا، رشی کپور کے نام پر واپس آنے کے لیے انھیں بہت محنت کرنی پڑی۔ والدین کو اپنے بچوں کا نک نیم نہیں رکھنا چاہئے، میں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔
رشی کپور نے کہا کہ مجھے نک نیم اچھے نہیں لگتے. والدین کو اپنے بچوں کو نک نیم نہیں دینا چاہئے۔
Last Updated : Dec 6, 2019, 5:53 PM IST