اداکار ورون دھون جو فی الحال کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر بیٹھے ہیں، انہوں نے مداحوں کے لئے اپنی اور کیارا اڈوانی کی پرانی ڈانس ریہرسل ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
ورون نے اپنے آفیشیل یوٹیوب ہینڈل پر تقریباً ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو جاری کی۔ اس میں دونوں ستارے 'اے بی سی ڈی 2' کے ہٹ ٹریک 'سن ساتھیا' پر ریہرسل کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ گانا اصل میں شردھا کپور اور ورون پر فلمایا گیا تھا۔
اداکار نے یوٹیوب پر تفصیل سے بتایا کہ اس ڈانس کی تیاری گانے کے کور ورژن کے لئے تھی۔ دھون نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی اس کی ایک جھلک شیئر کی اور شائقین سے ویڈیو دیکھنے کو کہا۔
فلم کے بارے میں بات کریں تو ورون اب اپنے والد ڈیوڈ دھون کی آنے والی فلم 'کُلی نمبر ون' کی ریمیک میں سارہ علی خان کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔
وہیں کیارا اڈوانی کارتک آرین کے ساتھ ہارر کامیڈی سیکوئلز 'بھول بھولیا 2' ، 'اندو کی جوانی' اور 'شیر شاہ' میں نظر آئیں گی۔