اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ورون نے ہلدی تقریب کی تصویر شیئر کی

بالی اداکارہ ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اسی درمیان اداکار نے اپنی ہلدی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

ورون نے ہلدی تقریب کی تصویر شیئر کی
ورون نے ہلدی تقریب کی تصویر شیئر کی

By

Published : Jan 25, 2021, 4:57 PM IST

بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی شادی کی تصویر کو جہاں ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں، وہیں ورون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اپنی ہلدی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ورون دھون نے دو تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں سے ایک میں ورون ہلدی سے لپٹے ہوئے نظر آرہے ہیں، وہیں انہوں نے ایک چمکیلا چشمہ بھی پہن رکھا ہے، جبکہ دوسری تصویر میں ورون اپنے دوستوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں، جنہوں نے تھیم ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔ٹی شرٹ میں ورون کے ذریعہ ادا کیے گئے تمام کرداروں کا نام چھپا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ورون اور نتاشا کی شادی کی تقریب ممبئی سے متصل شہر علی باغ کے مینشن ہاؤس ریزارٹ میں منعقد ہوئی جس میں ان کے اہلخانہ کے علاوہ صرف قریبی دوست شامل ہوئے۔وہیں 2 فروری کو ممبئی میں ریسیپشن تقریب منعقد کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details