اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

مکمل لاک ڈاون میں چھوٹ کا اثر، ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 67

ریاست اتراکھنڈ میں مکمل لاک ڈاون میں چھوٹ کا اثر نظر آنے لگا ہے۔ ریاست میں سنیچر کو کورونا وائرس کے چار نئے معاملات سامنے آئے اور چاروں معاملے ادھم سنگھ نگر سے وابستہ ہیں اور تمام ابھی حال ہی میں باہر سے آئے تارکین اتراکھنڈ ی ہیں۔ تارکین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے سے انتظامیہ کے ہاتھ پاوں پھول گئے ہیں۔

By

Published : May 9, 2020, 9:09 PM IST

ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 67
ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 67

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کو کنٹرول کرنے کے لئے بنائے گئے ریاستی کنٹرول روم کی طرف سے جاری میڈیکل بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔

ریاست میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 67پر پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں کل بھی دو کورونا متاثرین کے معاملے سامنے آئے تھے اور ان میں سے ایک معاملہ ادھم سنگھ نگر کا تھا۔

باج پور کے رہنے والے جس نوجوان میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی وہ بھی دو دن پہلے ریڈ زون دہلی سے یہاں پہنچا تھا۔ دہلی سے آئے تینوں نوجوانوں کو انتظامیہ نے احتیاطاًً کاشی پور میں واقع ایل ڈی بھٹ اسپتال میں آئسولیشن میں رکھ دیا تھا۔ ساتھ ہی تینوں نوجوانوں کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details