اردو

urdu

By

Published : Jun 6, 2020, 1:58 PM IST

ETV Bharat / sitara

سشمیتا کی ویب سریز آریہ کا ٹریلر ریلیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق ​​مس کائنات سشمیتا سین کی آنے والی ویب سیریز ’ آریہ‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

سشمیتا کی ویب سریز آریہ کا ٹریلر ریلیز
سشمیتا کی ویب سریز آریہ کا ٹریلر ریلیز

سشمیتا سین اس ویب سریز سے اداکاری کی اپنی دوسری اننگز کھیلنے جارہی ہیں۔ یہ سیریز 19 جون کو ڈزنی ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔ سشمیتا کی اس نئی ویب سریز کی ہدایتکاری رام مادھوانی کررہےہیں۔

ویب سیریز کے ٹریلر کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی کہانی کنبہ کے اردگرد گھومتی ہے۔ آریہ اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ رہتی ہے ، لیکن اچانک اس کی زندگی میں ایک ہلچل مچ جاتی ہے۔ آریہ کے شوہر کو قتل کردیا جاتا ہے۔ شوہر کے قتل کے بعد آریہ اپنے بچوں کے تحفظ کی خاطر خود جرم کی دنیا میں داخل ہو جاتی ہے۔

سشمیتا سین نے اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ آریہ طاقت ، عزم اور جرم سے بھری دنیا کی نمائندگی کرتی ہے حالانکہ ان کے لئے اس سیریز کی کہانی کنبے ، دھوکہ اور ایک ایسی ماں کے بارے میں ہے جو اپنے بچوں کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔

سشمیتا سین نے بتایا کہ اس طرح کے کردار کو حاصل کرنے میں انہیں کئی دہائیاں گزر گیئں اور اب وہ اس کہانی کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details