سوال:۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران بالی ووڈ کی دو معروف شخصیات اس دار فانی سے کوچ کر گئی ہیں، جس کے سبب بالی ووڈ میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے، آپ اس سانحہ کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
جواب:۔ مجھے آج صبح جب یہ خبر موصول ہوئی تو ایسا محسوس ہوا جیسا یہ کوئی بھیانک خواب ہے، لیکن جب ٹیلیویزن پر اس خبر کی تصدیق ہوئی تو خود پر قابو نہیں پا سکا، مجھے لگتا ہے کہ بالی ووڈ کو کسی کی نظر لگ گئی ہے کیوں کہ ان دو دنوں میں بالی ووڈ دو عظیم شخصیات سے محروم ہو گیا ہے اور اس خلاء کو پر کرنا نا ممکن ہے، اسٹار تو بہت ملتے ہیں لیکن اداکار بہت کم ہوتے ہیں اور ان دونوں اداکاروں نے اپنی اداکاری کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی جس کے سبب ایک عظیم اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین اسٹار ہونے کا شرف حاصل کیا۔
سوال:۔ کپور خاندان کا اثر بالی ووڈ میں کافی رہا ہے اور آج بھی ہے تاہم اداکار رشی کپور کے انتقال سے بالی ووڈ میں کپور خاندان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
جواب:۔ کپور خاندان کو 'فلمی دنیا کا پہلا خاندان' کہا جاتا ہے، اس خاندان میں تمام افراد بشمول ان کے دادا، والد ادکاری کے میدان سے منسلک رہے، اگر کسی ڈاکٹر یا انجینئر کے گھر کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو اسی میدان سے اس کا بھی مستقبل طے کیا جاتا ہے اسی طرح اگر کپور خاندان میں کوئی بچہ پیدا ہوتا تھا تو وہ براہ راست سپر اسٹار ہی بنتا تھا۔
''کپور خاندان کا بہت بڑا چراغ رشی کپور تھے، تاریخ میں رشی کپور اس ادار کے طور پر متعارف ہوں گے جنہوں نے ایک 'رومانٹک ہیرو' کو جنم دیا، فلم 'بابی' ریلیز ہونے کے بعد رشی کپور نوجوان کے آئیڈیل بن گئے تھے۔