اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

رانو منڈل کی آواز میں 'تیری میری کہانی' - ہارڈی اینڈہیر

معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کے نغمے کو مغربی بنگال کے رانا گھاٹ ریلوے اسٹیشن پرگاتے ہوئے رانو منڈل کا ویڈیو کافی وائر ہوا تھا۔

رانو منڈل ہمیش کے گنگناتے نظر آئیں

By

Published : Aug 29, 2019, 9:20 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:15 PM IST

ہمیش ریشمیا کی اگلی فلم 'ہیپی ہارڈی اینڈ ہیر' کا نغمہ 'تیری میری کہانی' ریلیز ہو چکا ہے۔ اس نغمے میں ہمیش کے ساتھ رانو منڈل کی بھی آواز شامل ہے۔

اس نغمے کے ویڈیو کی شروعات میں رانو منڈل ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں گانا گاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ وہیں ان کے ساتھ ہمیش بھی نظر آرہے ہیں۔ کچھ دیر بعد رانو کی تصویر بھی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مغربی بنگال کے رانا گھاٹ ریلوے اسٹیشن پر رانو منڈل کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں وہ معروف گلوگار لتا منگیشر کے نغمہ کو گا رہی ہیں۔ وہیں سوشل میڈیا پر رانو منڈل کے اس نئے ویڈیو کو بھی کافی پیار مل رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق رانو منڈل کو ابھی کئی آفرس بھی مل رہے ہیں۔ رانو منڈل کہتی ہیں کہ یہ میری دوسری زندگی ہے اور میں ایسے ہی اسے بہتر بنانے کی کوشش کروں گی۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 7:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details