اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون - پریم دھون کی خبریں

بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمور نغموں کی مسحور کن آواز، کان میں پڑتے ہی آج بھی عام بھارتیوں کو ملک کی محبت کے جذبے سے بھر دیتی ہے۔

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

By

Published : Jun 12, 2020, 3:29 PM IST

پریم دھون کی پیدائش 13 جون 1923 کو پنجاب کے انبالہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے لاہور کے مشہور ایف سی کالج سےگریجویشن کیا اور موسیقی کی تعلیم پنڈت روی شنکر سے حاصل کی۔ انہوں نے ادے شنکر سے رقص کی بھی تعلیم لی۔ پریم دھون نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز موسیقار خورشید انور کے اسسٹنٹ کے طور پر سال 1946 میں آئی فلم فٹ پاتھ سے کیا۔

بطور نغمہ نگار انہیں سال 1948 میں بامبے ٹاکیز کی فلم ضدی کے نغمات لکھنے کا موقع ملا لیکن فلم کی ناکامی سے وہ کچھ خاص شناخت نہیں بنا پائے۔ گلوکار کشور کمار نے بھی فلم ضدی سے ہی اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی۔

پریم دھون کو بطور نغمہ نگار اپنی شناخت بنانے کیلئے تقریباً سات سال تک فلم انڈسٹری میں جدوجہد کرنی پڑی۔ اس دوران انہوں نے جیت، آرزو، بڑی بہو، ادا، موتی محل، آسمان، ٹھوکر اور ڈاک بابو جیسی کئی بی اور سی گریڈ کی فلمیں بھی کی لیکن ان فلموں سے انہیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details