بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے فلم 'مشن مجنوں' کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ سدھارتھ ملہوترا نے آر ایس وی پی اور گلٹی بائے ایسوسی ایشن میڈیا کے آنے والی جاسوسی تھریلر فلم مشن مجنوںکی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔
اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا را ایجنٹ کا کردار نبھائیں گے جو پاکستانی سرزمین پر ہندستان کے خفیہ آپریشن کی قیادت کرتا ہے۔ فلمساز امر بوٹالہ نے کہا 'اس چیلنجنگ وقت میں شوٹنگ کرنے کے باوجود ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہم نے اپنے مقررہ وقت میں سدھارتھ کے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔'
سدھارتھ کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی ہوئی ہے اور انہوں نے اس فلم کو اپنے طریقے سے بہت خاص بنادیا ہے۔