اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

شووک چکرورتی، پریہار سے منشیات خریدتا تھا: این سی بی کا انکشاف - سوشانت سنگھ راجپوت کی موت

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ سے منسلک منشیات کی اسمگلنگ کی تحقیقات کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے انکشاف کیا ہے کہ کلیدی ملزم شووک چکرورتی گرفتار اسمگلر عبدالباسط پریہار سے گانجہ اور ماریجوانا خریدتا تھا اور گوگل پے اکاؤنٹ کے ذریعے اس کی ادائیگی کرتا تھا۔

شووک چکرورتی پریہار سے منشیات خریدتا تھا: این سی بی
شووک چکرورتی پریہار سے منشیات خریدتا تھا: این سی بی

By

Published : Sep 5, 2020, 12:13 PM IST

Updated : Sep 5, 2020, 12:44 PM IST

اس بات کا انکشاف این سی بی نے ممبئی کی ایک عدالت میں پریہار کی پیشی کے دوران کیا۔ این سی بی کو یہ معلومات اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بارے میں ڈرگ اینگل کی جانچ شروع کرنے کے بعد ملی۔ خیال رہے اداکار سشانت سنگھ 14 جون کو اپنے باندرہ فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

عدالت نے 9 ستمبر تک پریہار کو این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا۔ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے بعد سشانت کی موت کی تحقیقات میں شامل ہونے والی این سی بی تیسری مرکزی ایجنسی ہے۔

این سی بی کے افسران نے بتایا کہ ایک اور اسمگلر زید ولاترا ، جسے گرفتار کیا گیا تھا ، نے بیورو کے سامنے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ وہ پریہار کے لیے 'ریسیور' کے طور پر کام کرتا تھا اور وہ اس سے چرس یا ماریجوانا لیا کرتا تھا۔

پریہار نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ شووک کی ہدایات کے مطابق ولاترا اور مفرور ملزم کیزان ابراہیم سے منشیات خریدتا تھا اور سشانت کے گھر کے منیجر سیموئل مرنڈا کو بھجوایا جاتا تھا۔

این سی بی نے کہا کہ ایسے بھی دوسرے ثبوت ہیں جہاں پریہار نے منشیات کی فراہمی میں آسانی پیدا کی اور وہ شووک سے رابطے میں تھا۔ شووک منشیات کی خریداری کیلئے گوگل پے اکاؤنٹ کے توسط سے پریہار کو ادائیگی کرتا تھا۔


این سی بی نے یہ بھی کہا کہ ایجنسی کے درج کردہ بیانات اور الیکٹرانک شواہد سے یہ واضح ہے کہ پریہار اعلی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے منسلک منشیات سنڈیکیٹ کا سرگرم رکن ہے۔ پیرہار کو این سی بی نے جمعرات کی شام جبکہ ولاترا کو بدھ کے روز گرفتار کیا تھا ، عدالت نے انہیں 9 ستمبر تک ایجنسی کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔


این سی بی نے شووک اور مرانڈا سے ان کے دفتر میں پوچھ گچھ کی۔ اس کے ساتھ ہی ان دونوں کے گھروں کی این سی بی کے افسران نے جمعہ کی صبح کی تلاشی لی اور شووک کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لیاتھا ۔


ای ڈی نے سوشانت سنگھ کی موت کے معاملہ میں منشیات کے اندیشے کا ظاہر کرتے ہوئے اس کی تفیش کے حوالہ سے این سی بی کو خط لکھا تھا جس کے بعد 26 اگست کو این سی بی نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ درج کی، جس میں ریاچکرورتی ، اس کے بھائی شووک چکرورتی ، جیا ساہا ، سوشانت کی اسٹنٹ منیجر شروتی مودی اور گوا میں واقع ہوٹلر گورو آریہ کے نام شامل ہیں۔ دریں اثنا ، ریا اور شروتی مودی ، مرانڈا اور سوشانت کے فلیٹ میٹ سدھارتھ پتھانی کے مابین واٹس ایپ پیغامات سامنے آئے ہیں۔


این سی بی نے 27-28 اگست کی درمیانی شب ممبئی میں چھاپے مارے اور عباس لکھانی اور کرن اروڑا کو گرفتار کیا۔ این سی بی کے افسران نے ان لوگوں کے قبضے سے ’بڈ‘ (کیوریٹیڈ ماریجوانا) ضبط کیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس معاملہ میں ملوث لوگوں میں مبینہ سوشل میڈیا پیغامات میں متعدد بار ’بڈ‘ کا ذکر کیا گیا تھا۔
این سی بی کے ایک افسر نے بتایا کہ نیٹ ورک کے ایک تفصیلی تجزیہ اور تفتیش سے لکھانی اور ولاترا کے مابین روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولاترا سے تفتیش کی بنیاد پر پریہار سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ اس دوران شووک اور مرانڈا کے ساتھ اس کے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔

Last Updated : Sep 5, 2020, 12:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details