اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

شلپا شیٹی بالی ووڈ میں واپسی کریں گی - شلپا شیٹی

مشہور اداکارہ شلپا شیٹی بالی ووڈ میں واپسی کرنے والی ہیں۔

shilpa-shettyn-returs-to-bollywood

By

Published : Jun 27, 2019, 3:32 PM IST


شلپاشیٹی کافی وقت سے فلم انڈسٹری سے دور ہیں، حالانکہ وہ ٹی وی ریالٹی شو میں بطور جج کئی بار نظرآئیں،لیکن اب انہوں نے خود فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔امید ہے کہ جلد ہی وہ بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔

شلپا نے بتایا کہ وہ ایک ایسا دور تھا جب وہ فلموں میں واپس نہیں آنا چاہتی تھیں لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ 11 سال کے لمبے وقت کے بعد اب وہ پوری طرح سے فلموں نے آنے کےلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں اپنی دوسری اننگ کے بالکل تیار ہیں۔

شلپا کا کہنا ہے کہ وہ اس طرف پورا دھیان لگا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت تین فلموں کی کہانیاں پڑھ رہی ہیں،حالانکہ ابھی یہ طے نہیں ہے کہ وہ کس فلم سے انڈسٹری میں واپسی کریں گی۔اس کے علاوہ ان کا خیال ہے کہ بھلے ہی وہ فلموں میں واپسی کریں گی لیکن ایک عورت ہونے کے ناتے ان گھر اور بچہ ہمیشہ ان کی ترجیح رہےگا۔شلپا مانتی ہیں کہ خواتین میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ گھر اور بچوں کے ساتھ اپنے کریئر کوبھی بنا کر رکھ سکتی ہیں۔

شلپا نے بتایا کہ اب ان کا بیٹا ویان اتنا بڑا ہوگیا ہے کہ وہ اس کے علاوہ اپنے کام پر بھی توجہ دے سکتی ہیں۔انہوں نے کہا: 'ا ب ویان زیادہ وقت اپنے اسکول میں گزارتا ہے اس لئے اب میرے پاس وقت ہے کہ میں کچھ اور کرنے کے بارے میں سوچ سکتی ہوں۔'

فلموں سے دور رہنے کی وجہ کے بارے میں شلپا نے کہا: 'وہ کافی چھوٹا تھا اور اس وقت صرف اسے میری ضرورت تھی میں اپنی پورے توجہ اسی پر دینا چاہتی تھی اور مجھے اس بات کے لئے کوئی بھی پچھتاوا نہیں ہے۔ایسا نہیں ہے کہ میں نے کام کرنا بند کردیا۔میں نے اس دوران اپنے حساب سے کام کیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details