لاک ڈاؤن میں رہنے کے باوجود شلپا اپنی ویڈیو کے ذریعے سرخیوںمیں بنی ہوئی ہیں اور وہ اپنے ٹک ٹاک ویڈیو سے کافی دھوم مچا رہی ہیں۔ ان کے ویڈیو انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں شلپا کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیومیں شلپا ’گورے گورے مکھڑے پہ کالا ۔ کالا چشمہ‘ گانے پر زبردست انداز میں رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ ان کے پرستار اس ویڈیو کو بہت پسند کررہے ہیں اور اپنے ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔