شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون اپنی آئندہ فلم پٹھان کی شوٹنگ اسپین میں کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہی دونوں پٹھان کی ٹیم اسپین کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ اب اسپین میں شوٹنگ کے دوران شاہ رخ اور دیپیکا کی تصویریں لیک ہوئی ہیں۔ SRK and Deepika Leaked Pics From Pathaan
سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ان تصاویر میں شاہ رخ خان بالکل فٹ انداز میں نظر آرہے ہیں۔ ان تصویر میں شاہ رخ خان بغیر شرٹ کے کھڑے نظر آرہے ہیں۔ کنگ خان کے اس انداز کو ان کے مداحوں کی جانب سے کوئی پذیرائی مل رہی ہے۔ Pathaan Shooting in Spain
شاہ رخ اور دیپیکا کی تصویر ہوئی وائرل سوشل میڈیا صارفین شاہ رخ کے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھ رہیں کہ 'شاہ رخ کے اوپر سے نگاہیں ہٹانا ناممکن سا ہے'۔
وہیں پٹھان کے سیٹ سے شاہ رخ کے علاوہ ان کی ساتھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی تصویریں بھی سامنے آئی ہیں۔ اداکارہ اس تصویر میں سرخ لباس میں نظر آرہی ہیں۔ دیپیکا کی ایک اور تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پیلے رنگ کے سویم سوٹ میں نظر آرہی ہیں۔
شاہ رخ اور دیپیکا کی تصویر ہوئی وائرل دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ اور دیپیکا کی ایک ساتھ یہ چوتھی فلم ہوگی۔ اس سے پہلے دونوں فلم اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیو ائیر میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
مزید پڑھیں: SRK to launch OTT Venture: شاہ رخ خان نے اپنا او ٹی ٹی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا، سلمان خان نے مبارکباد دی
25 جنوری 2023 کو ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان سے شاہ رخ خان چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کرنے والے ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔ اس فلم میں جان ابراہم بھی مرکزی کردار میں ہیں۔