بالی ووڈ اداکارہ اور شاہد کپور کی بہن ثنا کپور نے کل مہابلیشور میں اپنے قریبی لوگوں کی موجودگی میں میانک پاہوا کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ Sanah Kapoor Wedding
شاہد کپور کی فلم شاندار سے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی ثنا کپور کی شادی کی خوبصورت تصویریں بھی سامنے آنے لگی ہیں۔ بھائی شاہد کپور نے بھی اپنی بہن کے ساتھ لی گئی ایک تصویر انسٹاگرام میں شیئر کی ہے۔ شاہد نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پیاری بہن کے نام ایک نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔ شاہد لکھتے ہیں ' وقت کتنی جلدی گزر گیا اور ہماری چھوٹی بٹو اب دلہن بن گئی ہے۔ میری چھوٹی بہن بہت جلدی بڑی ہوگئی۔۔ زندگی کے ایک شاندار باب کی جذباتی شروعات ہورہی ہے، پیاری ثنا کپور اور میانک کو مبارکباد'۔