اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

شاہ رخ کے سرکس کی واپسی، دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہوگا - لاک ڈاؤن

بالی وڈ کے بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان فلموں میں قدم رکھنے سے قبل 'سرکس' نامی شو میں کام کرتے تھے اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر ان کا شو دوبارہ ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

سرکس دوبارہ ٹیلی کاسٹ
سرکس دوبارہ ٹیلی کاسٹ

By

Published : Mar 28, 2020, 7:15 PM IST

کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے، ان کا 19 ایپی سوڈ پر مشتمل 'سرکس' نامی شو ایک بار پھر سے دوردرشن پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

بشکریہ ٹویٹر

دوردرشن نے یہ فیصلہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر لیا ہے تاکہ لوگ اپنے گھروں میں رہیں، یہ شو آج(28 مارچ) رات آٹھ بجے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

بشکریہ ٹویٹر

دوردرشن نے اپنے ٹویٹر پر اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 'شاہ رخ از بیک! دوستوں گھر پر ہی رہیئے اور اپنے پسندیدہ اسٹار شاہ رخ خان کا شو 'سرکس' دیکھئے۔

واضح رہے کہ سرکس نامی مشہور شو سنہ 1989 میں ریلیزہوا تھا جس میں شاہ رخ خان نے شیکھرن نامی کردار ادا کیا تھا جو شو کا اہم کردار تھا اور اس شو کو کافی پذیرائی ملی تھی۔

سرکس دوبارہ ٹیلی کاسٹ

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اسی ٹی وی شو سے اسکرین پر اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔

شاہ رخ کے اس شو کی دوبارہ ٹیلی کاسٹ ان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کیوں کہ شاہ رخ سنہ 2018 میں ریلیز ہونے والی 'زیرو' کے بعد سے اب تک اسکرین سے دور ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details