اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

SRK Poses with Fans: شاہ رخ خان کا پٹھانی انداز، مداحوں کے ساتھ لی خوب تصویریں - اسپین میں پٹھان کی شوٹنگ

شاہ رخ خان نے اسپین میں فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے دوران بھارتی مداحوں کے ساتھ خوب تصویریں کھنچوائیں۔ اب یہ تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ Pathaan Shooting in Spain

شاہ رخ خان کا پٹھانی انداز، مداحوں کے ساتھ لی خوب تصویریں
شاہ رخ خان کا پٹھانی انداز، مداحوں کے ساتھ لی خوب تصویریں

By

Published : Mar 30, 2022, 2:48 PM IST

بالی ووڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنی آئندہ فلم 'پٹھان' کے اسپین شیڈول کو مکمل کیا ہے۔ اسپین میں 15 دن تک شوٹنگ کرنے کے بعد 'پٹھان' کی ٹیم اب ملک واپس لوٹ آئی ہے۔ اس دوران شاہ رخ نے اسپین میں اپنے مداحوں سے ملاقات بھی کی۔ اسپین کے 15 دنوں کے شیڈول کے دوران شاہ رخ اور دیپیکا پڈوکون نے مداحوں کے ساتھ خوب ساری تصویریں کھینچوائی ہیں، جو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ان تصاویر میں شاہ رخ خان کا لُک زبردست لگ رہا ہے۔ SRK Poses with Fans in Spain

شاہ رخ خان کا پٹھانی انداز، مداحوں کے ساتھ لی خوب تصویریں

سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ان تصاویر کو شاہ رخ خان کے فین کلب نے شیئر کیا ہے۔ ان تصاویر میں شاہ رخ اسپین میں اپنے بھارتی مداحوں کے ساتھ خوشی سے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دوسری جانب دیپیکا پڈوکون کے مداح بھی ان کے ساتھ تصویر کھینچاتے ہوئے نظر آئے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر یہ تصاویر خوب شیئر ہو رہی ہیں۔ SRK's Pathaan Look

شاہ رخ خان کا پٹھانی انداز، مداحوں کے ساتھ لی خوب تصویریں

واضح رہے کہ کہ شاہ رخ خان چار سال بعد کسی فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ شاہ رخ آخری بار فلم زیرو (2018) میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد وہ کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔شاہ رخ خان کی فلم 'زیرو' باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد شاہ رخ نے تجربہ کار کردار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب شاہ رخ خان فلم 'پٹھان' کے ذریعے اپنے اسٹارڈم کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کا پٹھانی انداز، مداحوں کے ساتھ لی خوب تصویریں

شاہ رخ کے مداحوں کو بھی اداکار کی فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ آپ کو بتا دیں، فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی خبر ہے کہ شاہ رخ خان جلد ہی SRK+ نامی او ٹی ٹی ایپ سے ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔

شاہ رخ خان کا پٹھانی انداز، مداحوں کے ساتھ لی خوب تصویریں

مزید پڑھیں: Pathaan Spain Schedule: جانیے، شاہ رخ اور دیپیکا اسپین میں ' پٹھان' کی شوٹنگ کب ختم کریں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details