دیپیکا نے فلم 'اوم شانتی اوم' سے فلم انڈسٹری میں ڈیبو کیا تھا۔ اس فلم میں نہ صرف دپیکا کی اداکاری کو پسند کیا گیا بلکہ لوگ ان کی خوبصورتی کے بھی دیوانے ہوگئے تھے اور شاہ رخ کے ساتھ ان کی جوڑی کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔ اس فلم کے بعد دیپیکا نے شاہ رخ کے ساتھ 'چنئی ایکسپریس' اور 'ہیپی نیو ایئر' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
شاہ رخ اور دیپیکا سلور اسکرین پرپھر ساتھ دکھائی دے سکتے ہیں - Shah Rukh Khan
ڈمپل گرل دیپیکا پاڈوکون اور کنگ خان شاہ رخ خان کی سپر ہٹ جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر ساتھ نظر آسکتی ہے۔
ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ دکھائی دے سکتی ہیں دیپیکا پاڈوکون
فلم انڈسٹری میں ایسا خیال ہے کہ دیپیکا پاڈوکون یش راج بینر والی آئندہ فلم میں نظر آسکتی ہیں حالانکہ دیپیکا نے ابھی تک یہ فلم سائن نہیں کی ہے لیکن انہیں اسکرپٹ پسند آگئی ہے۔ اگر دیپیکا اس فلم کو سائن کرتی ہیں تو وہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے اپوزٹ نظر آئیں گی۔