ماڈل اور اداکارہ ایشا گپتا 'ریجیکٹ ایکس 2 کے نئے سیزن کے ساتھ ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ اپنا وقت ورچول دنیا میں گزارنا پسند کرتے ہیں جس وجہ سے لالچ اور جرائم کے تئیں ان کا جکھاؤ زیادہ ہوتا ہے۔

ایشا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آج کل نوجوانوں کے پاس حقیقی دنیا کے موضوع کے بجائے ورچول اور سوشل میڈیا سے جڑی پریشانیاں زیادہ ہیں۔ ان کے پاس آج کل درپیش مسائل کچھ ایسے ہیں جیسے کہ انہیں یہ بات کی فکر ہوتی ہے کہ سوشل میڈیا میں انہیں زیادہ لائکس کیوں نہیں مل رہے ہیں۔میں اپنے دوستوں کے بیچ مشہور کیوں نہیں ہوں۔ان کی پریشانی اتنی غیر معمولی ہے کہ'کیوں اس کی گاڑی مجھ سے بڑی ہے؟ وہ جس لمحہ میں ہیں انہیں جینے کے بجائے حسد، لالچ اور دکھاوٹی پنا زیاد ہے۔یہ صرف نابالغوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ وہ سبھی بھی ان پریشانیوں میں مبتلا ہیں جن کی زندگی سوشل میڈیا کے ارد گرد چکر لگاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کی سہولیات دستیاب ہونے کی وجہ سے ہماری دنیا ہماری مٹھی میں ہے، لیکن سب سے زیادہ پریشانی تب ہوتی ہے جب ہم اس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
ایشا کی اس ویب سیریز کے پروڈیوسر گولڈی بہل ہیں۔