اردو

urdu

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کینسر میں مبتلا

By

Published : Aug 12, 2020, 7:50 AM IST

Updated : Aug 12, 2020, 8:10 AM IST

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کا عارضہ لاحق ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سنجے دت کو علاج کے لیے جلد امریکہ منتقل کیا جائے گا۔

بالی ووڈ اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبطلہ
بالی ووڈ اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبطلہ

سنجے دت کو لیلاوتی اسپتال میں سانس میں تکلیف ہونے کے بعد داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی کورونا کی رپورٹ منفی آئی اور انہیں پیر کے روز ڈسچارج کیا گیا۔ طبی جانچ کے مطابق سنجے دت کو پھیپھڑے میں کینسر ہو گیا ہے۔

نامور فلمی صحافی کومل ناتھ کا ٹیوٹ

واضح رہے کہ سنجے دت کو گزشتہ دنوں لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا متعدد طبی معائنہ کیا گیا۔

نامور فلمی صحافی کومل ناتھ نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی ہے کہ 'سنجے دت کو پھیپھڑوں کا کینسر ہو گیا ہے اور ان کی صحتیابی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔'

سنجے دت نےخود بھی اپنے ٹیوٹر پر اس بات کی اطلاع دی ہے

سنجے دت نے خود بھی اپنے ٹویٹر پر اس بات کی اطلاع دی ہے کہ وہ اب فلموں اور دیگر سرگرمیوں سے مختصر رخصت لیں گے اور اپنی صحت و علاج کے لیے توجہ مرکوز کریں گے۔

بالی ووڈ اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبطلہ

انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر یہ قیاس آرائیاں نہ کریں نیز اپنے مداحوں کی دعاؤں اور پیار سے وہ جلد ہی فلموں میں نظر آئیں گے۔

اطلاعات کے طابق سنجے دت کینسر کے علاج کے لیے جلد ہی امریکہ روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ سنجے دت کی اہلیہ مانیاتا اور ان کے دونوں بچے فی الوقت دبئی میں قیام پذیر ہیں اور لاک ڈاؤن کے سبب ان کی اب تک وطن واپسی نہیں ہوئی ہے۔

Last Updated : Aug 12, 2020, 8:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details