اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سلمان خان کورین فلم کے ریمیک میں کام کریں گے - بالی وڈ سلمان خان فلم کورین

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان انشاء اللہ فلم میں کام کرنے والے تھے، لیکن فلم ٹھنڈے بستے میں چلی گئی۔ سلمان ایک ایسی فلم کرنا چاہتے ہیں جس کی شوٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن کے کاموں میں زیادہ وقت نہ لگے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان

By

Published : Oct 2, 2019, 3:25 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:34 PM IST

سلمان خان اس وقت فلم دبنگ ۔3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد ، سلمان انشاء اللہ فلم میں کام کرنے والے تھے، لیکن فلم ٹھنڈے بستے میں چلی گئی۔ سلمان ایک ایسی فلم کرنا چاہتے ہیں جس کی شوٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن کے کاموں میں زیادہ وقت نہ لگے۔ ایسی خبریں ہیں کہ سلمان کورین فلم ’آؤٹ لاز‘کا ہندی ریمیک کرنے جارہے ہیں۔
'آؤٹ لاز' میں ایکشن تو ہے ہی، ساتھ ہی کہانی اور کردار بھی سلمان کی شخصیت سے میل کھاتے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ فلم کو ہندی میں بنانے کے رائٹس خریدلئے گئے ہیں اور فی الحال بھارتی شائقین کی پسند کے مطابق فلم کی اسکرپٹ لکھی جارہی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان کے والد سلیم خان بھی اسکرپٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں اور انہوں نے کچھ تجاویز بھی دی ہیں۔ پربھودیوا اس فلم کی ہدایتکاری کریں گے۔ ابھی کام تیزی سے ہو رہا ہے تاکہ فلم عید 2020 میں ریلیز کی جاسکے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 9:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details