اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ساڑھے 6 ماہ بعد شوٹنگ پر لوٹے سلمان خان

سپر اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم "رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی" کے سیٹ پر واپس آکر بہت خوش ہیں۔ اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک تصویرشیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ، 'ساڑھے چھ ماہ کے بعد شوٹنگ پر واپس لوٹ کر اچھا محسوس کر رہا ہوں '۔

ساڑھے 6 ماہ بعد شوٹنگ پر لوٹے سلمان خان
ساڑھے 6 ماہ بعد شوٹنگ پر لوٹے سلمان خان

By

Published : Oct 5, 2020, 12:54 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان ساڑھے چھ مہینے کے بعد اتوار کو پھر سے فلموں کی شوٹنگ پر واپس لوٹ آئے ہیں۔

اس بات کی خوشی ظاہر کرتے ہوئے بھائی جان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عنوان میں لکھا کہ 'ساڑھے چھ ماہ بعد میں شوٹنگ پر واپس لوٹ آیا ہوں، کافی اچھا محسوس کر رہا ہوں'۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس بحران کے سبب پورے ملک میں شوٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔لیکن اب نئے قوانین کے ساتھ فلم انڈسٹری واپس پٹری پر لوٹ رہی ہے۔

اسی کی وجہ سے سلمان خان کی فلم 'رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی' کی شوٹنگ بھی روکنی پڑی تھی۔لیکن اب اسکی شوٹنگ بھی مکمل کی جائے گی۔

وہیں سلمان خان کی بات کریں تو وہ جلد ہی ٹی وی دنیا کے مقبول ریلٹی شو بگ باس 14 میں نظر آئیں گے۔اس شو کی میزبانی سلمان خان کرتے ہیں۔سنیچر کے روز یعنی 3 اکتوبر کو اس شو کے گرینڈ پیرئیمر کو نشر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی میں سلمان خان کے ساتھ جیکی شراف، دشا پٹانی اور رندیپ ہڈا بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔اس فلم کے علاوہ سلمان خان 'کبھی عید کبھی دیوالی' اور 'کک 2' جیسے فلموں میں بھی نظر آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details